۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کورونا بحران، ہندوستان میں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز

حوزہ/ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں از سر نو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اس وبا کے سبب دم توڑنے والے افراد کی تعدد 1129 تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں از سر نو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اس وبا کے سبب دم توڑنے والے افراد کی تعدد 1129 تھی۔

حالات انتہائی سنگین ہو چکے ہیں، سرکاری نظام درہم برہم ہو چکا ہے، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور گھنٹوں فون کرنے کے بعد بھی ایمبولینس نہیں آتی۔ اس بات سے حالات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بدھ کے روز اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع کنگ جارج میڈیکل کالج میں کورونا کے سینکڑوں مریض پہنچے، تو اسپتال میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اسپتال کے ملازمین اپنی جان بچاکر چھپنے لگے اور گھنٹوں تک مریضوں کی خبر نہیں لی گئی۔ یہ لوگ گھنٹوں لائن میں لگے رہے اور آخر میں تھک کر زمین پر بیٹھ گئے۔ میرٹھ سے جمیل ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بہنوئی کے لئے 4 گھنٹے تک ایمبولینس کو کال کرتے رہے لیکن وہ نہیں آئی، آخر اپنی نجی کار میں انہیں لے جا کر اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

ان سب حالات کے لئے حکومت ذمہ دار ہو سکتی ہے لیکن صرف حکومت کے بھروسے بیٹھے رہنا بھی کوئی دانشمندی نہیں ہے اور انفرادی طور پر ہر کسی کو حالات کی بہتری کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خدمت خلق کا دعوی کرنے والی تمام تنظیمیں لوگوں کی ہر طرح سے مدد کریں۔ چونکہ حکومت وقت مسلمانوں کو سہولیات دینے میں تعصب سے کام لیتی ہے لہذا ملی تنظیموں کے کاندھوں پر اس وقت بڑی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .